ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر حادثے پر ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے لیے دعائیہ پیغام
صدر، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام کے لیے دعائیہ پیغام جاری کردیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے ایران سے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے افسوسناک خبر سنی ہے، اس وقت سے اچھی خبر کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے کہ سب ٹھیک ہے، اس موقع پر ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر ابراہیم رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔
ایرانی حکام کا رائٹرز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ امیر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ابھی تک پرامید ہیں لیکن حادثہ کی جگہ سے آنے والی اطلاعات تشویشناک ہیں، ڈرون یونٹس بھی امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں۔

0 Comments